۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مجتبیٰ ابن شجاعی

حوزہ/ ایڈیٹر روزنامہ ویتھ کشمیر نے کہا کہ اگر آج ہماری یہ غیرت بیدار نہ ہوئی تو وہ وقت دور نہیں کہ انبیاء کی سرزمین، سرزمین فلسطین کے علاوہ مسلمانوں کی دیگر سرزمینیں بھی یہود و نصارٰی کے زیر تسلط ہوں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجتبیٰ ابن شجاعی ایڈیٹر روزنامہ ویتھ کشمیر نے روز قدس کی مناسبت سے کہا کہ یوم القدس یوم غیرت ہے اگر یہ غیرت بیدار نہ ہوئی تو وہ وقت دور نہیں کہ انبیاء کی سرزمین، سرزمین فلسطین کے علاوہ مسلمانوں کی دیگر سرزمینیں بھی یہود و نصارٰی کے زیر تسلط ہوں گے ۔ مسلم امہ کے لئے اس سے بڑھ کونسی حماقت ہوگی کہ قبلہ اول کے غاصب قابضوں کے کندھے سے کندھا ملایا جائے اور می ٹو اسرائیل کے مہم میں ایک ایک کرکے کود جائیں ۔ رہبر کبیر آیت اللہ العظمیٰ امام سید روح اللہ خمینی رحمتہ اللہ علیہ نے انقلاب اسلامی ایران کے چند ہی ماہ بعد اگست 1979 میں خفتہ اور مردہ ضمیر مسلمانوں کی غیرت جگانے کے لئے یوم القدس کی عالمگیر تحریک کا آغاز کیا۔جس نے غاصب اسرائیل کے جابرانہ قبضہ اور اقوام متحدہ کی مکاری کا پردہ فاش کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ یوم القدس صرف ایک دن تک محدود نہیں رہا بلکہ عالمی سطح پر ایک تحریک بن گئی اور یہ تحریک جس طرح سے ابھر رہی ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مسقبل میں ربہر انقلاب اسلامی کی قیادت میں یہ تحریک غاصب اور جابر صیہونیوں کے لئے ایک طوفان بن کر آئے گا ۔اور اس طوفان سے سامراج کے ناجائز اولاد اسرائیل کا وجود ہی مٹ جائے گا۔

آیئے اس دن اپنی غیرتوں کو تکان دے دیں گے اور یہ عزم دہرائیں گے کہ کرہ ارض بالخصوص ارض مقدس فلسطین پر کسی بھی صورت میں ناجائز اسرائیل کو برداشت نہیں کریں گے اس کے علاوہ ان افراد اور حکمران کے ساتھ بھر پور بائیکاٹ اور مذمت کریں گے جو سامراج کے ناجائز اولاد مسلمانوں کے دشمن ازلی غاصب اسرائیل کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھارہے ہیں ۔اس دن کو ہم من و عن منائیں گے قدس کی آزادی کے ساتھ ساتھ مظلومین و مستضعفین جہاں کی حمایت کا کھل کر اعلان کریں گے۔یوم القدس مسلمانوں کا یوم مقدر ہے آئیے ہم تقدیر بنائیں گے قدس کو آزاد کرائیں گے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .